Home Uncategorized دنیا کا سب سے بڑا پینسلیں رکھنے کا ریکارڈ امریکی شہری نے اپنے نام کر لیا

دنیا کا سب سے بڑا پینسلیں رکھنے کا ریکارڈ امریکی شہری نے اپنے نام کر لیا

Share
Share

آئیووا: امریکی شہری نے 69 ہزار سے زائد مختلف اقسام کی پینسلوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ رکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ منفرد ریکارڈ امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایرن بارتھولمے نامی شہری نے اپنے نام کیا ہے، ایرن بارتھولمے کو اس جدو جہد میں امریکن پینسل کلیکٹر سوسائٹی کی مدد بھی میسر رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ موسم گرما کے دوران عوامی سطح پر پینسلوں کی گنتی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وافر مقدار میں شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کروائے گئے۔

ادارے کی جانب سے جمع کروائے گئے پینسلوں کے اعداد و شمار کی جانچ کے بعد یہ تصدیق کی گئی کہ ایرن کے پاس دنیا کا سب سے بڑا پینسلوں کا مجموعہ ہے جس کی بنیاد پر انہیں یہ ریکارڈ تفویض کر دیا گیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایرن بارتھولمے کا کہنا تھا کہ اعداد کے اعتبار سے مجھے یقین تھا کہ میں ریکارڈ بنا سکتا ہوں، مجموعے میں کچھ نایاب پینسلیں بھی شامل ہیں جو 100 سال سے بھی زائد عرصہ پرانی ہیں۔

Share
Related Articles

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...