Home نیوز پاکستان سموگ تدارک کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام، لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا

سموگ تدارک کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام، لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا

Share
Share

لاہور: سموگ کے تدارک کے لیے ادارہ ماحولیات پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا۔

ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہیں، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا کا حصہ ہیں۔

شملہ پہاڑی سے ریلوے سٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلیئر کر دیئے گئے، کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے، چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا، اوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...