Home نیوز پاکستان پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل، 10 جدید مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل، 10 جدید مشینیں پاکستان پہنچ گئیں

Share
Share

اسلام آباد:محکمہ پاسپورٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں، تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گی، پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سےموجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے۔

خیال رہے روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجراء کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...