Home کھیل کمر کے پیچھے سے گیندیں کیچ کرنے کا دلچسپ ریکارڈ قائم

کمر کے پیچھے سے گیندیں کیچ کرنے کا دلچسپ ریکارڈ قائم

Share
Share

 

آئیڈاہو: مسلسل عالمی ریکارڈ بنانے والے امریکی شہری نے اب کمر کے پیچھے سے گیندیں پکڑ کر اپنا 177 واں عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا اور ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹینس گیندوں کو کمر کے پیچھے سے کیچ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں 177 واں ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈیوڈ رش نے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2023 میں قائم کیا تھا جب ان کے ساتھی ہینن نے ٹینس گیندوں کو رش کے سر پر پھینکا تھا اور ڈیوڈ نے مقررہ وقت میں ان میں سے 22 گیندوں کو کمر کے پیچھے سے ہاتھوں میں کیچ کیا تھا۔

تاہم ڈیوڈ کا ریکارڈ بعد میں ایک دوسری ٹیم نے ایک منٹ میں 25 گیندیں اسی طرح کیچ کرکے توڑ دیا۔ اب ڈیوڈ اور ہینن نے حال ہی میں مشی گن اسکول میں ناظرین کے سامنے اپنا ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا جہاں ہینن نے گیندیں پھینکیں اور ڈیوڈ نے انہیں کیچ کیا۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...