Home Uncategorized آئرش شہری نےساتھی کی یاد میں 6 دن تک ڈرم بجا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

آئرش شہری نےساتھی کی یاد میں 6 دن تک ڈرم بجا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Share
Share

لسبرن: آئرلینڈ میں 45 سالہ شخص نے اپنی ساتھی کی یاد میں 6 دن تک ڈرم بجا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے شہر لسبرن سے تعلق رکھنے والے ایلسٹر براؤن نے 150 گھنٹے (6 دن) سے زائد تک ڈرم بجا کر سب سے زیادہ وقت تک ڈرم بجانے کا ریکارڈ بنا دیا۔

ایلسٹر براؤن اتوار 16 جولائی کو ڈرم بجانا شروع ہوئے اور انہوں نے ہفتہ 22 جولائی کی دوپہر تک ڈرم بجا کر نیا ریکارڈ قائم کی، اس سے قبل سب سے زیادہ دورانیے تک ڈرم بجانے کا ریکارڈ بھی ایلسٹر براؤن کے پاس تھا، انہوں نے پہلے 134 گھنٹے اور 5 منٹ تک ڈرم بجایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایلسٹر براؤن نے یہ ریکارڈ اپنی 49 سالہ ساتھی شیرون ڈیگن کی یاد میں بنایا، جو 2021 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

ایلسٹر براؤن نے لسبرن کے میوزک سینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں ہمیشہ سے تھا، میں شیرون کی یاد میں یہ کرنا چاہتا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ ریکارڈ بنانے کے دوران ایلسٹر براؤن کو ڈرم بجانے کے ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کے وقفے کی اجازت تھی، تاہم انہوں نے ہر گھنٹے کے بعد بریک لینے کے بجائے اس وقت کو جمع کر کے زیادہ دیر کیلئے آرام کرنے کو بہتر سمجھا۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کی صبح تک، جب ایلسٹر کو ڈرم بجاتے ہوئے 5 دن ہو چکے تھے تب وہ صرف 2 گھنٹے کیلئے سوئے۔

یاد رہے کہ ایلسٹر کا یہ تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، اس سے قبل وہ دو بار سب سے زیادہ دورانیے تک ڈرم بجانے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

سال2003 میں انہوں نے 58 گھنٹے تک ڈرم بجایا تھا اور پھر 2008 میں ایلسٹر نے 103 گھنٹے تک ڈرم بجانے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...