غزہ : غزہ میں اسرائیلی ٹینک نے صحافیوں پر گولہ باری کردی جس سے ایک صحافی شدید زخمی ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گولہ لگنے سے ترک میڈیا کا فوٹوگرافر سامی شحادہ شدید زخمی ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافی نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کی کوریج کر رہے تھے۔
عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زخمی صحافی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسکی ٹانگ کاٹنی پڑی۔