Home نیوز پاکستان بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 50 پیسے اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7روپے 50 پیسے اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد:مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں باضابطہ طور پر7روپے 50 پیسے تک فی یونٹ اضافہ کردیا گیا،پاور ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مہنگی بجلی مزید مہنگی کر دی گئی،بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف42روپے72 پیسے تک پہنچ گیا ،پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق جولائی 2023 سے ہوگا،سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف50 روپے41 پیسے تک ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوگیا ، 101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ، 201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 اور 301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے،501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے اور 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے ہوگیا۔ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپیاضافے سے 42.72 روپے ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے ،ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے اور ماہانہ101سے200 یونٹ تک صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار رہے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...