Home Uncategorized آسٹرین خاتون ایتھلیٹ کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان

آسٹرین خاتون ایتھلیٹ کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا سفر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے جہاں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے،کے ٹو کے سفر کے آغاز کیلٸے بہت پرجوش ہوں۔

اسلام آباد میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر جنید عالم ، آسٹرین قونصلر کرسٹین سیگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سبرینا فلزموزرنے کہا کہ جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ کی حیثیت سے کل اسلام آباد سے کےٹو کا سفر شروع کروں گی، پاکستان میں خواتین بھی جوڈو کھیل کی طرف راغب ہو رہی ہیں،پاکستان میں جوڈو کھیل کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں جوڈو سے منسلک خواتین ایتھلیٹس کی ہر طرح سے معاونت کروں گی، پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر جا کر جوڈو کھلاڑیوں کی تلاش کرنا خواب ہے۔
سبرینافلزموزر نے کہا کہ ٹورازم کوئی آسان شوق نہیں، متعدد انجریز کا سامنا کرنا پڑتاہے،جوڈو کھیل انسان کو نظم و ضبط سےزندگی بسرکرناسکھاتاہے،اپنے مشن کے سفر کے دوران راستوں میں جوڈو کھیل بھی بچوں کوسکھاناچاہتی ہوں۔

آسٹرین اتھلیٹ نے کہا کہ پاکستان پہلی بار آئی ہوں، یہاں قراقرم کےبارےمیں بچپن سےسنتی آئی ہوں، پاکستان آکر مجھے بہت اچھا لگا ، یہ لمحات میرے لٸے یاد گار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کے ٹوکیلٸے میرا سفر یادگار ہوگا جبکہ جولاٸی کے آخر تک کے ٹو مشن پورا کرنے کیلٸے پرامید ہوں،انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن اور پاکستان جوڈو فیڈریشن بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...