Home highlight سعودی عرب میں سالانہ تفریحی میلہ “ریاض سیزن 2025” جاری

سعودی عرب میں سالانہ تفریحی میلہ “ریاض سیزن 2025” جاری

Share
Share

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت میں سالانہ “ریاض سیزن 2025” کا شاندار آغاز ہو گیا۔ 10 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ میلہ مارچ 2026 تک جاری رہے گا، جس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے تحت سیاحت کو فروغ دینا اور معاشی تنوع لانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں دیوقامت رنگ برنگے غباروں کی پریڈ اور دلچسپ اسٹریٹ پرفارمنسز نے ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس اور روشنیوں سے سجی سڑکوں نے ریاض شہر کو عالمی تفریحی مرکز میں بدل دیا۔

میلے کے دوران موسیقی کے کنسرٹس، کامیڈی شوز، ثقافتی تقریبات اور عالمی طرز کی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو شہر کے مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں۔

ریاض بلیوارڈ ورلڈ اس ایونٹ کا خصوصی حصہ ہے، جو چین، فرانس، میکسیکو، جاپان اور امریکہ جیسے ممالک کی نمائندگی کرنے والے تھیم سیکشنز پر مشتمل ہے۔ یہاں مہمان ہر ملک کی منفرد ثقافت، کھانوں، موسیقی اور فنون لطیفہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...