Home Uncategorized سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہو گئیں

سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہو گئیں

Share
Share

 

کراچی: سعودی عرب سے کراچی آنے والی پرواز کے ایک اورمسافرکومنکی پاکس کی علامات کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کوجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کے 26 سالہ مسافرمیں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

مذکورہ علامات کی تشخیص اسکریننگ کے دوران ہوئی، سفری دستاویزات کی جانچ کے بعد مذکورہ مسافر کو اسپتال منتقل کیا گیا، مسافرکا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل پر یکے بعد دیگرے 3 مسافروں کو منکی پاکس کی علامات کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کے ٹیسٹ منفی آنے پرانہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...