Home سیاست عام انتخابات ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع

عام انتخابات ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ میں ایک اور قرارداد جمع

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک اور قرارداد جمع کروا دی گئی۔

سینیٹر ہلال الرحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔

قرارداد میں سینیٹر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے جبکہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فرروی کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو ساز گاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کے لیے الیکشن مہم چلانا مشکل ہو رہا ہے۔قرارداد جمع کروانے والے ہلال الرحمان فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات سے متعلق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع قراردادوں کی تعداد اب تک 3ہوگئی ہیں جس میں انتخابات ملتوی کروانے سے متعلق دو قرارداد جبکہ وقت پر انتخابات کروانے کی قرارداد جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کراوئی گئی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...