Home highlight انٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے،سائنس دانوں نے خبردار کردیا

انٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے،سائنس دانوں نے خبردار کردیا

Share
Share

کینبرا:سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی انٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جہاں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ جاری ہے وہیں برف کی یہ چادر کمزور ہو رہی ہے اور اس کے منہدم ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق اگر مغربی اینٹارکٹک کی آئس شیٹ منہدم ہوئی تو اس کے نتیجے میں سطح سمندر 9.8 فٹ (تین میٹر) تک بلند ہوجائے گی۔ایسا ہونے کی صورت میں سمندری کناروں پر بسے شہر اور آبادیاں زیر آب آ جائیں گی۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر نیریلی ایبرام کا کہنا تھا کہ اینٹارکٹکا میں برف، سمندر اور ماحولیات میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جا رہا ہے اور یہ گلوبل وارمنگ کے ہر چھوٹے سے حصے کے سبب بدتر ہوجائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...