Home سیاست ‎کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے، دفتر خارجہ

‎کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے، دفتر خارجہ

Share
Share

‎اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ شانگلہ حملے کے بعد چینی حکومت کی تشویش جائز ہے، پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں۔

‎ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ شانگلہ حملے سے متعلق جیسے ہی مزید معلومات ہوں گی تو میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گی، پاکستان اپنے عوام اور سیکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

‎ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ غیر متزلزل گہرے تعلقات ہیں، پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

‎ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہرصورت ممکن بنائیں گے، کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے۔

‎ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں جنہیں بھارت کچھ کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرناچاہتا ہے۔ کشمیرمیں برآمد ہونیوالے قدرتی ذخائر پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنیتک پاکستان انکی حمایت جاری رکھے گا۔

‎ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت کوختم ہونا چاہیے، جنگ بندی کی قرارداد کے باوجود غزہ میں ظلم جاری ہے۔

‎ترجمان کاکہناتھا کہ سیکرٹری کامرس خرم آغا نے 24 سے27 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا، سیکریٹری کامرس کی افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات ہوئی۔دونوں جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ اورتجارت کیامور پربات چیت ہوئی، مزاکرات میں دوطرفہ تجارت کیمعاہدیاوردستاویزات پرآمدورفت پربات ہوئی۔

‎ترجمان نے مزید کہاکہ مذاکرات میں ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش رکاوٹوں پر بات بھی چیت ہوئی، پاکستان ان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...