Home نیوز پاکستان ‎بجلی ایک ماہ کے لیے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری مل گئی

‎بجلی ایک ماہ کے لیے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری مل گئی

Share
Share

‎ اسلام آباد: بجلی ایک ماہ کے لیے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری لے لی گئی، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔

‎نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

‎دوران سماعت ممبر نیپرا نے کہا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑ رہا، طلب میں اضافے کے لیے کام کیوں نہیں کر رہے ہیں، مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 36فیصد کم ہوئی ہے اور مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے سے قیمت بڑھی، آپ جب مہنگی ایل این جی پر پاور پلانٹس چلائیں گے تو بجلی مہنگی ہوگی۔

‎ممبر نیبرا رفیق شیخ نے کہا کہ زرمبادلہ کا الگ نقصان اور صارفین کا الگ نقصان ہو رہا ہے، مہنگے پاور پلانٹس چلا کر کیپسٹی چارجز اور فیول چارجز بڑھائے گئے۔

‎ممبر بلوچستان نے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی میں 2 روپے 63 پیسے کا بوجھ پڑے گا اور اس مہینے 7روپے 63 پیسے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی کے مطابق کیپسٹی میں کمی کے لیے بینچ مارکس طے کرنا ہوں گے۔

‎حکام پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین سے 1.2 ٹریلین وصول کرنے ہیں، 7 ستمبر سے 25 مارچ تک11 ارب 60 کروڑ روپے کی بجلی چوری روکی گئی ہے، انسداد بجلی چوری مہم سے 85 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

‎چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گزشتہ ماہ این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سے متعلق انکوائری کا حکم دیا، انکوائری پروفیشنلز کر رہے ہیں رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ ہوگا، پانچ سے سات روز میں انکوائری مکمل ہو جائے گی جس پر نیپرا عید کے بعد فیصلہ دے گی۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...