Home سیاست حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج

حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج

Share
Share

لاہور:الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی تحریک انصاف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

 

اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نا اہل ہوچکے ہیں، ان کا تجویز کنندہ این اے 122 سے نہیں ہے۔

 

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

دورانِ سماعت جسٹس طارق ندیم نے استفسار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی کس بنیاد پر مسترد کیے گئے ؟

 

ریٹرننگ افسر نے جواب دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی 2 وجوہات کی بنا پر مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...