Home سیاست ایپل کا آئی فون میں الارم کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اہم قدم

ایپل کا آئی فون میں الارم کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اہم قدم

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون میں الارم کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جاری کام کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد آئی فون صارفین نے الارم کے وقت پر نہ بجنے کی شکایات درج کیں۔

ایپل نے اس مسئلے سے باخبر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

تاہم، اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس مسئلے سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی کی جانب اس بات کی تصدیق بھی نہیں کی گئی کہ آیا یہ بگ صرف آئی فون ماڈل تک محدود تھا یا آئی او ایس سافٹ ویئر کے مخصوص ورژن تک۔

سوشل میڈیا صارفین نے بتایا ہے کہ فون کا ’اٹینشن اویئر فیچر‘ بند کر دینے سے انہیں اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملی۔ یہ فیچر جب آن ہوتا ہے تو چیک کرتا ہے کہ آیا صارف اپنی ڈیوائس پر توجہ دے رہا ہے یا نہیں اور اگر توجہ دی جارہی ہوتی ہے تو بعض سیٹنگز میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے جس میں الرٹ یا الارم کی آواز میں کمی شامل ہے۔

Share
Related Articles

صدر زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں غلط ہیں،ڈاکٹر عاصم

کراچی:صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...