Home سیاست بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:خوراک میں مبینہ زہر دینے کے خدشہ کے باعث بشریٰ بی بی کے شوکت خانم یا مرضی کے پرائیویٹ ہسپتال سے طبی معائنہ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر منگل کو سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں گھسیٹا گیا، بشریٰ بی بی بنی گالہ سب جیل میں قید ہیں، بنی گالہ سب جیل بشریٰ بی بی کی زندگی کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا بشریٰ بی بی کو جسمانی، ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے کمرے میں آڈیو بگز اور خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو ان کی پرائیویسی کیخلاف ہے، عدالت بشریٰ بی بی کا شوکت خانم یا کسی اور نجی ادارے کے ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرانے کے احکامات دے۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...