Home سیاست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مزید شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مزید شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا میں اگلے چند دنوں میں مزید بارشوں کے امکانات کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بارشوں کے تناظر میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، بارشوں سے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام درکار انتظامات یقینی بنائے جائیں، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آس پاس کی آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے انتظامات کئے جائیں، بارشوں سے گرنے والے گھروں کے مکینوں کو عارضی شیلٹرز سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے شدید متاثر اضلاع میں میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں، ان میڈیکل کیمپس میں ضروری عملے اور ادویات کی موجودگی کے لئے اقدامات کئے جائیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں بھی تمام عملے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف حادثات میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، بارشوں سے صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مختلف حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...