Home نیوز پاکستان بجلی مزید مہنگی کرنے کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست دائر

بجلی مزید مہنگی کرنے کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 8 ارب 71 کروڑ روپے کی وصولیوں کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

پہلی سہہ ماہی کے لیے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) دستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا.

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...