Home سیاست نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ کی تقرری پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

Share
Share

پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

درخواست میں صوبائی حکومت، نگران وزیراعلیٰ، سابق وزیراعلیٰ محمود خان، اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست سینئر قانون دان ولی خان آفریدی اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ جس طریقے سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کی گئی آئین میں اس طرح تعیناتی کا کوئی وجود نہیں، آرٹیکل 224 اور 224 اے نارمل حالات میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے لئے ہیں، اس وقت جو حالات تھے یہ نارمل نہیں تھے اس طرح تعیناتی نہیں ہوسکتی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمود خان اس وقت وزیراعلیٰ نہیں اور نہ اکرم خان درانی اپوزیشن لیڈر ہے، محمود خان اور اکرم خان درانی کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے یہ عام لوگ ہیں، نارمل حالات نہ ہوں تو پھر گورنر اور الیکشن کمیشن کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی ہوگی۔

گورنر الیکشن کمیشن کو نام ارسال کرتے اور الیکشن کمیشن ان میں کسی ایک کی تقرری کرتا، عدالت نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عمل غیرقانونی قرار دے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک نگران وزیراعلیٰ اور کابینہ کو سرکاری امور انجام دینے سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...