Home نیوز پاکستان لاہور بحالی منصوبے کے لئے 137 ارب روپے کی منظوری

لاہور بحالی منصوبے کے لئے 137 ارب روپے کی منظوری

Share
Share

لاہور: حکومت پنجاب سے لاہور بحالی منصوبے کے لیے137 ارب روپے مختص کر دی، جس کے تحت شہر کی شاہراہیں، گلیاں اور بازار روشن ہوں گے، سیوریج اور واٹرسپلائی لائنیں بچھائی جائیں گی اورنئے ٹیوب ویل بھی لگائے جائیں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق 771 اسکیموں کے لیے محکمہ خزانہ نے ابتدائی طور پر35ارب روپے جاری کردیے ہیں اور 15اکتوبر تک کام شروع کرنے کے لیے وقت مقرر کر دیا گیا اور اس کے لیے بلدیہ عظمیٰ لاہور اور واسا نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلدیہ عظمیٰ لاہور اور واسا کی جانب سے شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس کی عدم فراہمی، گلیوں، سیوریج اور واٹرسپلائی کی مشکلات کے ساتھ پانی کی عدم دستیابی کے ساتھ فنڈز نہ ہونے کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

مریم نواز نے کی ہدایات پر مذکورہ محکموں نے 771 اسکیمیں پیش کیں، جن کا پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے دو سال کا وقت دیا گیا ہے اور اسی لیے صوبائی حکومت نے مذکورہ اسکیموں کے لیے 137 ارب روپے کی منظوری دی ہے

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر تمام اسکیموں کے لیے پی ایم یو یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا لیکن ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے باعث پی ایم یو یونٹ ختم کرکے ذمہ داری واسا اور بلدیہ عظمیٰ لاہور کو سونپی جارہی ہے۔

واسا اور بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ان اسکیموں کی منظوری کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے شروع کردیے ہیں، ایک کروڑ روپے تک ترقیاتی اسکیموں کی منظوری ڈپٹی کمشنر لاہور، ایک کروڑ سے 4 کروڑ روپے تک کی منظوری کمشنر لاہور دیں گے جبکہ چار کروڑ روپے سے بڑی اسکیموں کی منظوری سیکریٹری بلدیات دے سکتے ہیں۔

لاہور میں ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کے مراحل جاری ہیں، بلدیہ عظمیٰ لاہور کو 20 ارب اور واسا کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری ہوگی ہے اور شہر کی انتظامیہ نے سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق بحالی لاہور منصوبے کے لیے جتنی رقم جاری کی گئی ہے، تاریخ میں اتنی خطیر رقم ترقیاتی کاموں کے لیے آج تک جاری نہیں ہوئی، شہریوں نے توقع ظاہر کیا کہ سالہاسال سے درپیش مسائل حل ہوں گے اور شہر لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

Share
Related Articles

پاکستان اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

بھارت کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

نئی دہلی بھارت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر...

سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں بھی تاریخ ساز رہا

اسلام آباد(فہیم خان )سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں...

افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغانستان...