Home Uncategorized ‎بائیڈن حکومت کی 2 ہزار پونڈ وزنی بموں سمیت دیگر اسلحہ اسرائیل کو بھیجنے کی منظوری

‎بائیڈن حکومت کی 2 ہزار پونڈ وزنی بموں سمیت دیگر اسلحہ اسرائیل کو بھیجنے کی منظوری

Share
Share

‎ واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے دی۔

‎امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن حکومت نے 2 ہزار پونڈ وزنی بموں سمیت دیگر اسلحہ اسرائیل کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری خاموشی سے دی گئی۔

‎معاہدے کے تحت امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی 18 سو سے زائد بم اور 500 پونڈ وزنی 500 بم فراہم کرے گا۔ اسرائیل کو جدید ترین جنگی طیارے بھی دئیے جائیں گے۔

‎رپورٹ کے مطابق 2 ہزار پونڈ وزنی بم پورے شہر کو تباہ کرنے اور زمین پر 40 فٹ گہرا گڑھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکا اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر سالانہ فوجی امداد دیتا ہے۔

‎خیال رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 75 ہزار سے زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...