Home نیوز پاکستان مسلح افراد نے موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر23 مسافروں کو قتل کر دیا

مسلح افراد نے موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر23 مسافروں کو قتل کر دیا

Share
Share

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مذموم کارروائی کی۔

مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور پھر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کا ا?غاز کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی...

سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر ملے گا

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر...

اداکار فیصل رحمان نے 58 سال کی عمر ہونے کے باوجود شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی:پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان 58 سال کی عمر ہونے کے...