Home سیاست آرمی چیف اور روسی نائب وزیر دفاع میں ملاقات، روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

آرمی چیف اور روسی نائب وزیر دفاع میں ملاقات، روس کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

Share
Share

 

راولپنڈی:پاکستان کے دورے پر آئے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

 

آئی ایس پی آرکے مطابق روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان اتحاد اور تعاون پر مبنی سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔

Share
Related Articles

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،وزیرخزانہ

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...