اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں سربراہوں نے ملک کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی۔
آرمی چیف نے وزیر اعظم کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ بھی دی، اس دوران 9 مئی کے واقعات پر قانونی کارروائیوں سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،۔
علاوہ ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔