Home سیاست اسد قیصر کی گرفتاری،پشاور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن کونوٹس جاری، جواب طلب کرلیا

اسد قیصر کی گرفتاری،پشاور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن کونوٹس جاری، جواب طلب کرلیا

Share
Share

پشاور :سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔

پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

عدالت میں وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ اسد قیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا، اسد قیصر کو صوابی کے کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ، کئی دن گزر گئے ابھی تک اسد قیصر کو اڈیالہ جیل میں رکھا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوابی منتقل کیا جائے ، اے اے جی نے کہا کہ انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے یہاں ان کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ، عدالت نے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...