Home سیاست عام انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو ہم نے 2008ء میں کیا تھا،بلاول بھٹو

عام انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو ہم نے 2008ء میں کیا تھا،بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عام انتخابات میں کنگز پارٹی کا برا حال ہو گا، کنگز پارٹی کا وہی حال ہو گا جو 2008ء میں ہم نے کیا تھا۔پی ٹی آئی کو آج یاد آیا ہے کہ آئین اور قانون بھی کوئی چیز ہے، یہ ان کے سبق سیکھنے کا وقت ہے۔

 

سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کنگز پارٹی کی بات ہر الیکشن میں ہوتی ہے، کنگز پارٹی ہر الیکشن میں کسی نہ کسی صورت میں سامنے آتی ہے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتحاد کا ہمیں نقصان نہیں فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دور میں ہم اپوزیشن میں تھے، پیپلز پارٹی بلدیات کی طرح عام انتخابات میں بھی جیتے گی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں اور ان کےخلاف بھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، جیسے کراچی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو جتوایا اسی طرح 8 فروری کو بھی جتوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے میں ہم نے بہت محنت کی، پیغام آیا تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں اسی نیوٹرل صورتحال میں ہم کامیاب ہوئے، عدم اعتماد سے 2 دن پہلے جنرل باجوہ نے ہمیں بلا کر تحریک واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران سے ہم نکلنا چاہتے ہیں، سندھ کے حقوق پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں، وسائل کےحوالے سے تنگ کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کل تک جمہوریت اور آئین پر یقین نہیں رکھتی تھی، انشاء اللہ 8 فروری کو ہم الیکشن کرائینگے، افغانستان کی ہم بات کرتے ہیں تو ہمیں سختی تحریک طالبان کے ساتھ کرنی چاہئے، ہمیں سختی دہشت گردوں کے ساتھ کرنی چاہئے، افغانستان کی پالیسی پر پی ڈی ایم میں اپنے تحفظات رکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جماعتوں سے بے وفائی کرنے والے الیکشن میں اپنے عمل کی قیمت چکاتے ہیں، جو مشکل میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے وہ عوام کے ساتھ کیا کھڑے ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدانوں نے اپنے پسندیدہ بیورو کریٹس کیلئے زندہ باد کے نعرے لگوائے، پی ٹی آئی کو آج یاد آیا ہے کہ آئین اور قانون بھی کوئی چیز ہے، یہ ان کے سبق سیکھنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کراچی والے بہت محنتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کراچی کے شہریوں کو گھومنے اور سیر و تفریح کیلئےاچھی سہولیات فراہم کی جائیں، ڈائنو سفاری پارک سے کے ایم سی کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...