Home سیاست پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

لاہور:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی، عدالت نے حاضری کے لیے اس کیس میں ملوث ملزمان کو طلب کر رکھا تھا۔

عدالت نے عدم حاضری کے باعث صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو دونوں کی حاضری عدالت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ 15 جولائی 2024 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے صںم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی ملنے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...