Home سیاست شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے،مولانافضل الرحمان

شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے،مولانافضل الرحمان

Share
Share

مردان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا صیح معنوں میں دوست ہے چین کے ساتھ 70 سالہ دوستی جب معیشت میں تبدیل ہوئی اس وقت مختلف قوتیں متحرک ہوئیں اور معیشت رک گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین والوں نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چین سب سے زیادہ سرمایہ کاری زراعت کے شعبے میں کرنا چاہتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا ملکی معیشت کو اٹھاؤں گا، شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر خوشحال رکھا، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...