Home نیوز پاکستان ارشد ندیم کو نجی بینک کی جانب سے 92 لاکھ 97 ہزار روپے کا انعامی تحفہ

ارشد ندیم کو نجی بینک کی جانب سے 92 لاکھ 97 ہزار روپے کا انعامی تحفہ

Share
Share

کراچی: پیرس اولمپکس2024 میں نئے ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم کی ملک گیر سطح پر پذیرائی جاری ہے۔

نجی بینک کی جانب سے کراچی میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں انتظامیہ نے 27 سالہ ایتھلیٹ کو 9.297 ملین (92 لاکھ 97 ہزار روپے) کی انعامی رقم دی۔

ارشد ندیم نے بینک کے بانی صدر اور سی ای او عرفان صدیقی سے چیک وصول کیا۔ بینک کے مطابق ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے والی 92.97 میٹر کی تھرو کے ہر میٹر کے عوض ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے جبکہ انہیں یادگاری شیلڈ اور گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔

علاوہ ازیں ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ اور والد کو بھی بینک کی جانب سے تحائف دیے گیے۔ بینک کے صدر سی ایس او عرفان صدیقی اور ڈپٹی سی سی او سید عامر علی ارشد ندیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں کامیابی کے لیے بہت پر امید تھا، بھر پور محنت کی جس کا پھل ملا، جبکہ عظیم کامیابی میں میرے والدین کی دعاؤں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملک و قوم نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔

کراچی میں ہونے والی تقریب میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی موجود تھے واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا،وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...