Home سیاست حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے، دہشتگردی واقعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے،عمر ایوب

حکومتی رویہ غیر سنجیدہ ہے، دہشتگردی واقعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے،عمر ایوب

Share
Share

پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ جب حکومت عوام کی آواز نہیں سنے گی تو لاقانونیت بڑھے گی۔حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، دہشتگردی کے واقعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جوحالات ہیں اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے، بطور اپوزیشن لیڈر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ، نہتے لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، ہماری آواز کچلی جا رہی ہے، جب اپوزیشن کو کچلیں گے تو جمہوریت نہیں فسطائیت ہوگی، ان ملکی حالات کے باوجود اجلاس میں بات نہیں ہو رہی، جب حکومت عوام کی آواز نہیں سنے گی تو لاقانونیت بڑھے گی۔

جلسہ منسوخی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی سماعت تھی اس لیے جلسہ منسوخ کیا، بانی پی ٹی آئی نے تنبیہ کی کہ آخری بار جلسہ منسوخ کررہے ہیں، 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہو گا، این اوسی ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، ہم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومتی فسطائیت کے خلاف مظاہرہ کریں گے، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں زبردستی کی گمشدگیوں پر بھی بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے لیگل ٹیم اور پارٹی متحرک ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...