Home سیاست تحریک انصاف کا لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کا لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں 16 گمشدہ کارکنوں کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان 16 کارکنان میں کچھ کارکنان بازیاب ہو چکے، کچھ ابھی بھی گمشدہ ہیں۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، ڈی جی ایف آئی اے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جبری گمشدگی کو آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10، 14، 19، 25 کے منافی قرار دے، مخصوص سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر جبری گمشدگی کو آئین کے آرٹیکل 17، 25 کے منافی قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدگی کا عمل فوری طور پر روکنے کے اقدامات کرنے کے احکامات دے، عدالت حکومت کو پی ٹی آئی کارکنان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کرے، عدالت فریقین کو پی ٹی آئی کارکنان کی جان و آزادی کا تحفظ کرنے کے احکامات دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو جبری گمشدگی میں ملوث ایجنسیوں و افسران کے تعین کے احکامات دے، عدالت فریقین کو جبری گمشدگی کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...