Home کھیل پاکستان کا ارشد ندیم بھارت کے 117 ایتھلیٹس پر بھاری، لیکن کیسے؟

پاکستان کا ارشد ندیم بھارت کے 117 ایتھلیٹس پر بھاری، لیکن کیسے؟

Share
Share

 

پیرس اولمپکس 2024 میں مختلف مقابلے دیکھنے کو نظر آرہے ہیں لیکن جیولن تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے مقابلے کو سب سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔
پاکستان کے ایتھلیٹس اولمپکس میں گذشتہ 40 سال سے کوئی بھی گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ 32 سال میں کانسی یا چاندی کا تمغہ جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔
پاکستان کو پیرس اولمپکس میں بھارت پر برتری، مگر کیسے؟
پیرس اولمپکس میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیتنے والے ممالک کی بات کی جائے تو بھارت نے 4 کانسی کے تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے مجموعی طور پر بھارت کے پاس 5 اولپمکس میڈلز ہیں جبکہ پیرس اولمپکس میں بھارت کے 117 ایتھلیٹس نے مختلف گیمز میں شرکت کی ہے۔
پاکستان کے 7 ایتھلیٹس نے پیرس اولمپکس میں شرکت کی ہے جبکہ 7 میں 6 ایتھلیٹس نے مایوس کن کارکردگی دکھائی ہے لیکن جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر بھارت کے 117 ایتھلیٹس پر برتری حاصل کی ہے۔
ارشد ندیم کی جانب سے ایک گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پریس اولمپکس میں 53 پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے پاس 5 میڈلز ہونے کے باوجود 63 پوزیشن ہے کیوںکہ بھارت کے 117 ایتھلیٹس کسی بھی کھیل میں کوئی گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
سب سے زیادہ گولڈ میڈلز کونسا ملک جیتا؟
پیرس اولمپکس میں امریکہ کے ایتھلیٹس نے اب تک 30 گولڈ میڈلز جیتے ہیں جبکہ 38 چاندی اور 35 کانسی کے میڈلز جیتے ہیں۔ مجموعی طور پر امریکہ اب تک103 میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر پیرس اولمپکس میں چین نے اب تک مجموعی طور پر 74 میڈلز جیتے ہیں جن میں 30 گولڈ،25 چاندی اور 19 کانسی کے میڈلز ہیں۔آسٹریلیا کے ایتھلیٹس پیرس اولمپکس میں مجموعی طور پر 46 میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جن میں 18 گولڈ، 14 چاندی اور 14 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔چوتھے نمبر پر فرانس کے اتھلیٹس 55 میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے ہیں جن میں 14 گولڈ،19 چاندی اور 22 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ٹی 20سیریز ،آسٹریلیانے پاکستان کووائٹ واش کردیا

ہوبارٹ: ون ڈے سیریز کی فاتح پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے چاروں...

انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ روس

  لاہور:ماسکو انٹرنیشنل کراٹے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے سات رکنی...

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

میلبرن:آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد...

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

میلبرن: پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت...