Home Uncategorized قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللّٰہ نے عزت دی، ارشد ندیم

قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللّٰہ نے عزت دی، ارشد ندیم

Share
Share

لاہور:پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ عزت دینے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللّٰہ نے عزت دی۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللّٰہ نے عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے سہولیات فراہم کیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکر گزار ہوں۔

قومی ہیرو نے مزید کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی تھی، اب آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...