Home نیوز پاکستان ارشد ندیم گُھٹنے کی سرجری کے لئے برطانیہ جائیں گے

ارشد ندیم گُھٹنے کی سرجری کے لئے برطانیہ جائیں گے

Share
Share

لاہور:قومی اتھلیٹ ارشد ندیم 4 فروری کو گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے۔

ارشد ندیم کے کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد ندیم برطانیہ میں گُھٹنے کی سرجری کیلئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال جیولن تھرو سٹار ارشد ندیم گُھٹنے کی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر ہو گئے تھے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ امید ہے سرجری کے بعد 20 سے 25 دن میں مکمل فٹ ہوجاؤں گا، پیرس اولمپکس سے قبل ایک دو مقابلوں میں شرکت کرکے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے...

بھارتی حملے کے بعد واہگہ بارڈر میں مشترکہ پریڈ، بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا

لاہور:بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن...

بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اسکی غلط فہمی دور کر دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد:بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے...