Home Uncategorized سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ارشد ندیم کا دو ٹوک جواب ؟

سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ارشد ندیم کا دو ٹوک جواب ؟

Share
Share

لاہور:پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر ایک صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟

صحافی کے سوال پر جیولن تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ میرا جو کام ہے میں وہ ہی کروں گا، میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی، اب آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

قبل ازیں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...