Home سیاست جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل منتقل

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل منتقل

Share
Share

لاہور:9 مئی کو عسکری ٹاور پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گلبرگ میں پلازے میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تفتیش کے لیے خدیجہ شاہ کو جیل سے طلبی کروائی تھی جب کہ عدالت سے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا۔

خیال رہے کہ تھانہ گلبرگ میں 9 مئی کو پلازے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، قبل ازیں خدیجہ شاہ جناح ہاؤس کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...