Home کھیل ایشیا کپ،پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ،پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کےاہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگیز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔

دوسری جانب کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ سے قبل بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45،45 اوورز تک محدود کیا گیا بعدازاں میچ کے دوران 28 ویں اوور میں دوبارہ بارش کے باعث میچ کو 42،42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے محتاط آغاز کے باوجود پہلی وکٹ 9 رنز پر گرگئی، فخر زمان 11 گیندوں پر 4 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ دوسری کپتان بابر اعظم کی گری جو 35 گیندوں پر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بلے باز عبداللہ شفیق 52 جبکہ محمد حارث 9 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ جبکہ محمد نواز 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، افتخار احمد 47 اور شاداب خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف اعلان کردہ سکواڈ کو دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق اور سعود شکیل کی جگہ پر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...