Home سیاست 90 روز میں انتخابات ،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی

90 روز میں انتخابات ،سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی 90 روز میں عام انتخابات کرانے کی آئینی درخواست واپس کر دی، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی۔

سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا؟ درخواست میں براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

پی ٹی آئی نے وکیل علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں 90 روز میں انتخابات کرانے اور مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...