Home سیاست 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

Share
Share

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور نگران وزیر مواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ نے شرکت کی، اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجے جانے والے 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی، 7 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں نظر ثانی کے لئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی، ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...