Home Uncategorized پیرو میں 2 سالہ بچہ 8 سوئیاں نگل گیا

پیرو میں 2 سالہ بچہ 8 سوئیاں نگل گیا

Share
Share

پیرو:پیرو میں کھیل کے دوران غلطی سے 8 سوئیاں نگل جانیوالے 2 سالہ بچے کو ہنگامی بنیاد پر آپریشن کر کے بچا لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر آفرین سالار نے انکشاف کیا ہے کہ بچے کے پیٹ کے اندر سوئیوں کی موجودگی کے بارے میں حقیقت آپریشن کے دوران سامنے آئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچے کے پیٹ سے جو سوئیاں نکلی ہیں وہ فارم کے جانوروں کو ٹیکے لگانے کیلئے بنائی گئی تھیں جہاں اس چھوٹے بچے کی ماں نارلی اولورٹیگوئی پیسکو ملازمت کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے تقریباً 622 کلومیٹر یعنی 386 میل دور واقع ایک زرعی علاقے تارا ٹوپو میں پیش آیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر بچے نے کھیت میں کھیلتے ہوئے سوئیاں نگلی ہیں لیکن خوش قسمتی سے فوری طبی امداد مل جانے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور اب سرجری کے بعد بچہ بالکل ٹھیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بچے کو سرجری کے بعد اس کی آنتوں کی نزاکت کی وجہ سے ہلکی پھلکی خوراک دینے کی ہدایت دی ہے اور امید ہے کہ اسے جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...