Home Uncategorized یشما گل سے میرج بیورو نے لڑکا تلاش کرنے کے لئے کتنی رقم مانگی،اداکارہ کا حیران کن انکشاف

یشما گل سے میرج بیورو نے لڑکا تلاش کرنے کے لئے کتنی رقم مانگی،اداکارہ کا حیران کن انکشاف

Share
Share

لاہور: اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میں شادی کیلئے میرج بیورو تک سے رابطہ کر چکی ہوں جس نے لڑکا ڈھونڈ کر دینے کیلئے 8 لاکھ مانگ لیے تھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکارہ یشما گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔

شو کے دوران اداکارہ نے ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل لڑکا ڈھونڈنا بھی کوئی آسان کام نہیں ہے، ایک دن سیٹ پر بیٹھے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ شادی کیلئے کسی میرج بیورو سے رابطہ کیا جائے۔

یشما گل کا کہنا تھا کہ میں نے آن لائن ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو پہلے تو انہوں نے کہا آپ ویڈیو کال کریں تاکہ ہمیں یقین آئے کہ آپ سچ میں اداکارہ یشما گل ہیں یا پھر ہمارے ساتھ کوئی مذاق کر رہا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب میرج بیورو والوں کو یقین آ گیا تو انہوں نے کہا آپ 4 لاکھ رجسٹریشن کا دیں اور پھر رشتہ پکا ہونے پر مزید 4 لاکھ دینا ہوں گے۔

یشما گل نے شو کے دوران ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو ایئرفورس میں پائلٹ ضرور ہوتیں، اور ان کی اب بھی خواہش ہے کہ وہ وردی کے اندر کوئی کردار نبھائیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...