Home کھیل ایشیا کپ، پاک بھارت میچ آج بارش کے باعث ختم، کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائیگا

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ آج بارش کے باعث ختم، کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائیگا

Share
Share

کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا آج کا روز بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، کل میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں میچ روکا گیا ہے، بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا ئے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی، روہت شرما اور شبمن گل نے ایک طرف وکٹ روکے رکھی تو دوسری جانب تیز رفتاری سے رنز بناتے رہے۔

بعد میں شاہینوں نے بھارتی اوپنرز کو قابو کر لیا، بھارتی کپتان روہت شرما 49 گیندوں پر 56 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جبکہ شبمن گل 52 بالز پر 58 رنز بنا کے شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے اس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کریز پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ باؤلنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، آج کے میچ پر فوکس ہے، ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی کہ بڑا ٹوٹل بنائیں، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کے ایل راہول اور جسپریت بمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم 3 فاسٹ باؤلرز اور 3 سپنرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اتری ہے، فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ سپنرز میں شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

بیٹنگ کے شعبہ میں ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...