Home Uncategorized غزہ میں بچوں پر مظالم، یونیسیف کا اظہار مذمت فوری جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں بچوں پر مظالم، یونیسیف کا اظہار مذمت فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

غزہ:غزہ میں بچوں پر مظالم پر یونیسیف نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد میں رکاوٹ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی اموات، اغوا اور اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے امداد میں رکاوٹ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں بچے مارے جا چکے ہیں، متعدد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے لاپتہ بچے غزہ پر اندھا دھند بمباری سے تباہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا عملہ خود اثرات کا شکار ہو کر بھی غزہ کے بچوں کیلیے کام کر رہا ہے۔

کیتھرین رسیل نے کہا کہ غزہ والے اور یونیسیف کا عملہ شیلٹر میں برے حالات میں رہ رہے ہیں۔

یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ شیلٹرز میں مقیم یونیسف عملے کے پاس پانی، غذا اور دیگر اشیا کی قلت ہے۔ غزہ کے سات لاکھ سے زائد بچے جنگ سے متاثر ہو کر گھر بار سے محروم ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...