Home نیوز پاکستان بلوچستان ژوب گیریژن پر دہشت گرد گروپ کا حملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی

بلوچستان ژوب گیریژن پر دہشت گرد گروپ کا حملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گرد گروپ کا حملہ،شہید اہلکاروں کی تعداد 9 ہو گئی، 5 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی تھے جو شہید ہو گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران، چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے اور پانچ اہلکار شدید زخمی تھے جو بعد شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناوٴنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...