Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا3 ارب قرض منظور کرلیا

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا3 ارب قرض منظور کرلیا

Share
Share

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا3 ارب قرض منظور کرلیا،عالمی مالیاتی فنڈ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی،اعلامیہ کے مطابق1.8 ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا، پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے، پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کی طرف اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف فوری طور پر 1.2 ارب ڈالر ریلیز کرے گا اور باقی رقم 2 سہ ماہی میں نظر ثانی کے بعد جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق9مہینوں پر محیط اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں اقتصادی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کے لیے یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشکل بیرونی ماحول، تباہ کن سیلاب اور پالیسیوں میں نقائص کی وجہ سے پاکستان کا مالیاتی اور بیرونی خسارہ اور مہنگائی بڑھی ہے اور مالی سال 2022-23 میں مالیاتی ذخائر کم ہوئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے پاکستان مقرر کردہ اہداف پورے کرے گا امید ظاہر کی گئی ہے مالیاتی مسائل کم ہوں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...