اسلام آباد:بینک دولت پاکستان نے حج 2026ء کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو درخواست فارم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی مجاز برانچیں ہفتہ (9 اگست 2025ء )کو صبح 9 بجے سے اڑھائی بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔
قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 14 بینکوں (یعنی نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یو نائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک ، الائیڈ بینک، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک ، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک، میزان بینک اور بینک اسلامی ) کو اجازت دی تھی کہ وہ حج 2026ء کے لیے ملک بھر میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں سے حج درخواست فارم 4 اگست 2025ء سے 9 اگست 2025ء تک وصول کر سکتے ہیں۔