Home sticky post عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کیا گیا ہے۔

عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے اور الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعلیٰ مہتاب احمد عباسی عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ کو رجسٹر کیا تھا۔

الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہیں۔

Share
Related Articles

ایک شرط کے ساتھ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر دی

متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال...

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی...

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

معمر افراد میں کولیسٹرول ڈیمنشیا اور دماغی صحت کا پتہ دے سکتا ہے، ماہرین

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول...