Home سیاست سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

Share
Share

راولپنڈی: سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت کی جانب سے اعزازات عطا کئے، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ہوئی، مجموعی طور پر 35 افسروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

7 افسروں کو ستارہ امتیاز اور 15 افسروں کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا، تقریب میں 13 افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو گمنام ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بے لوث خدمات ایک پرعزم قوم کی بنیادوں کیلئے تقویت کا باعث ہیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ قوم ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...