Home سیاست اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔

6ججوں کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے معاملہ پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا، جسٹس محسن کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار شریک ہوئے۔

اجلاس میں جسٹس سردار اعجاز، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت، جسٹس میاں گل حسن نے بھی شرکت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام تجاویز متفقہ طور پر سپریم کورٹ کو بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔

ججز کے خط لکھنے کے معاملے پر پہلے وزيرا‏عظم نے چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا تھا تاہم تصدق جیلانی نے سربراہی سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملے پر تجاویز طلب کی تھیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...